تحریک انصاف کا یوم تاسیس کا جلسہ انتہائی بدنظمی کا شکار

458

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کا یوم تاسیس کا جلسہ انتہائی بدنظمی کا شکار ہوگیا، خواتین کیلئے مختص کی گئی جگہ کی خاردار تاریں توڑ کر نوجوان اندر گھس گئے، عمران خان کی تقریر کے دوران ہی خواتین جلسہ گاہ چھوڑ کر روانہ ہوگئیں اور تحریک انصاف کے چیئرمین سٹیج سے نوجوانوں کوخواتین کی حرمت کے بارے میں تنبیہ کرتے رہے لیکن اس کا ان پر کوئی اثر نہ ہوا۔ عمران خان جونہی سٹیج پر پہنچے نوجوان سیکیورٹی حصار کو توڑنے کی کوشش کرتے رہے تاہم دھکم پیل کی وجہ سے نوجوان خواتین کے حصہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے