تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش پارٹی کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگی‘تجزیہ نگار

اسلام آباد ۔ 03 اپریل(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش پارٹی کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگی‘ الیکشن کمیشن میں غیرملکی فنڈنگ کے حوالے سے کیس میں تحریک انصاف نے جو موءقف اختیار کیا ہے اس نے بہت سے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پارٹی کی غیرملکی فنڈنگ کے …

اسلام آباد ۔ 03 اپریل(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش پارٹی کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگی‘ الیکشن کمیشن میں غیرملکی فنڈنگ کے حوالے سے کیس میں تحریک انصاف نے جو موءقف اختیار کیا ہے اس نے بہت سے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پارٹی کی غیرملکی فنڈنگ کے حوالے سے حسابات دینے کی بجائے الیکشن کمیشن کے دائرہ کار کو چیلنج کیا ہے جو ایک سنگین معاملہ اور ایک آئینی ادارے کو چیلنج کرنا ہے‘ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ معاملہ تحریک انصاف کے گلے میں پڑ جائے گا کیونکہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن جیسے آزاد ادارے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ الیکشن کمیشن کو ایک بار پھر چیلنج کرنے کا مقصد پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے اپنے کرتوتوں پر پردہ ڈالنا ہے‘ عمران خان اس سے قبل اعلی عدلیہ کے دائرہ کار کو بھی چیلنج کر چُکے ہیں‘ عوام اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے رہنما ماضی میں کتنی مرتبہ پینترہ بدل چُکے ہیں جس نے ان کی سیاسی ساکھ کو بُری طرح مجروح کیا ہے۔

Leave a Reply