تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے، چوہدری فواد حسین کی ملتان پریس کلب کے نو منتخب صدر شکیل انجم اور عہدیداروں کو مبارکباد

109
نون لیگ کے تین ایسے لیڈرز عمران خان کی پریس کانفرنس کا جواب دے رہے ہیں جو خود میر جعفر کے راستے پر ہیں،چوہدری فواد حسین

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے، موجودہ حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے جرنلسٹ پروٹیکشن بل اسمبلی سے پاس کروایا

،وزیراعظم عمران خان کی اپنا گھر سکیم کے تحت صحافیوں کو آسان اقساط پر گھروں کے لیے قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ہفتہ کوملتان پریس کلب کے نو منتخب صدر شکیل انجم اور عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ امید ہے ملتان پریس کلب کی نومنتخب قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملتان پریس کلب کے صحافی اپنے قلم اور مائیک سے جنوبی پنجاب کی اہم خبروں خصوصاً زراعت کے شعبے سے پورے پاکستان اور دنیا کو آگاہ رکھتےہیں ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور پریس کلب میں صحافیوں کو صحت کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں آئندہ کچھ روز میں باقی پریس کلبوں کے ممبران کو بھی صحت کارڈز فراہم کر د یئے جائیں گے۔