اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):تحریک انصاف کی خواتین اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی کو نہیں خرید رہی، آئین کے مطابق کوئی رکن اگر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر جیت کر آیا ہے تو اسے انحراف نہیں کرنا چاہئے۔
جمعرا ت کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے زبان پر اعتراض کیا جا رہا ہے لیکن لوگوں کو خریدنے پر اعتراض کیوں نہیں ہے؟ان کو خریدا جارہا ہے ،جنہوں نے پاکستان کا فیصلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ جس وزیراعظم کا ووٹ لے کر آئے ہیں اس پر انحراف نہیں کرنا چاہئے،تحریک انصاف کسی کو نہیں خرید رہی۔سائرہ بانو نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کے جذبات تھے، یہ تو ہوتا رہتا ہے، گالم گلوچ کی سیاست بہت عرصے سے ہے۔