31.3 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومقومی خبریں‏تحریک انصاف کی وجہ سے پنجاب مسلسل انتظامی اور آئینی بحران کا...

‏تحریک انصاف کی وجہ سے پنجاب مسلسل انتظامی اور آئینی بحران کا شکار ہے، وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا ٹویٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏تحریک انصاف کی وجہ سے پنجاب مسلسل انتظامی اور آئینی بحران کا شکار ہے۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں ان لوگوں نے ایک کے بعد ایک سیاسی اور آئینی بحران پیدا کیا ہے، اب اسپیکر اعتماد کا ووٹ لینے کو تیار نہیں، گورنر کے بلائے اجلاس کو روکنے کیلئے انہوں نے رولنگ دی ہے، ‏گورنر کی ایڈوائیس پر اجلاس نا بلانا اسبملی کے قوائد و ضوابط اور آئین کے آرٹیکل 109 کی خلاف ورزی ہے۔

- Advertisement -

شیری رحمان نے کہا کہ آئینی عمل سے راہ فرار حاصل کرنا تحریک انصاف کا وطیرہ بن گیا ہے، اگر سپیکر کو ہائوس کا اعتماد حاصل ہے تو اجلاس کیوں نہیں بلاتے، تاخیری حربے استعمال کرنا کا مقصد کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ‏عمران خان کے پاس اگر پنجاب اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے تو سپیکر سے کہیں اعتماد کا ووٹ لیں، ڈر کس بات سے رہے ہیں؟۔ شیری رحمان نے کہا کہ اسمبلی تحلیل صرف وہی سپیکر کر سکتا ہے جس کو ہائوس کا اعتماد حاصل ہو، جس وزیر اعلی کو ہائوس کی اکثریت ہی حاصل نہیں وہ ایک آئینی اسمبلی کو تحلیل نہیں کر سکتا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=342706

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں