تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد چیخ و پکار کرنے والے سب اکٹھے ہو گئے ہیں اور اگر خدانخواستہ کسی بھی طرح کی کوئی بات ہوئی تو ہم اسمبلیاں توڑ کر انتخابات کرانے کا اعلان کر دیں گے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد چیخ و پکار کرنے والے سب اکٹھے ہو گئے ہیں اور اگر خدانخواستہ کسی بھی طرح کی کوئی بات ہوئی تو ہم اسمبلیاں توڑ کر انتخابات کرانے کا اعلان کر دیں گے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایک ویژن ہے، نظریہ ہے اور انہوں نے ایک جدوجہد کی ہے، اگر انہیں ایک موقع مل گیا ہے تو سب چیخ و پکار کرتے ہوئے ایک دم سے اکٹھے ہو گئے ہیں، جو پچھلے 10 سال سے کبھی اکٹھے نہیں ہوئے تھے لیکن اب سب اکٹھے ہو گئے ہیں اور روز اکٹھے ہوتے ہیں تو ہم ان سب کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ اگر خدانخواستہ کوئی اس طرح کی بات ہوئی تو ہمارے پاس دوسرا آپشن بھی موجود ہے کہ ہم مڈٹرم انتخابات میں چلے جائیں گے اور فوراً عوام سے کہیں گے کہ ان لوگوں کو دیکھیں کہ یہ بات تو جمہوریت کی کرتے ہیں لیکن ہمارے جمہوری مینڈیٹ کا احترام نہیں کر رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ لوگ جو سڑکوں پر ٹف ٹائم دینے کی بات کر رہے ہیں تو یہ ان کا حق ہے لیکن یہ اتنا زیادہ خوفزدہ کیوں ہو رہے ہیں۔