انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ 9ستمبر سےبرمنگھم میں شروع ہو گا
انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ 9ستمبر سےبرمنگھم میں شروع ہو گا

مزید خبریں
لندن۔7ستمبر (اے پی پی):انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 سے 13ستمبر تک ایجبسٹن،برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نےلیڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں گرین شرٹس کو ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست دی تھی جبکہ لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 194 رنز سے ہرایا تھا۔ اس سے قبل پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان اس سے قبل تین روزہ وارم اپ میچ پاکستان کی ٹیم نے 7 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 سے 13اگست تک ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت جو روٹ کریں گے جبکہ پاکستان کی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔







