تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں، سات روز میں پوزیشن واضح کرنے کا کہا ہے، ایک ہفتہ بعد ان کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی کارروائی ہوگی، چوہدری فواد حسین

77
وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قانون چوہدری فواد حسین کاسینئر صحافی علی شیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں، سات دن کے اندر پوزیشن واضح کرنے کا کہا ہے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے بعد ان کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی کارروائی ہوگی اور تمام اراکین تاحیات نااہل ہوں گے۔مخصوص نشستوں پر نئے ممبران نامزد کئے جارہے ہیں۔