اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے برٹش ہائی کمیشن ڈی اے ای اور پلڈاٹ کے کنسورشیم کے تعبیر پروگرام کے تحت پولیٹیکل پارٹی پالیسی ڈویلپمنٹ کے ٹیم لیڈر مظہر لغاری کی خرم ملک، حنا زیدی اور سحرش نسیم پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ جمعرات کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والی اس ملاقات میں ینگپولیٹیشن فیلو شپ پروگرام کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی اور نومبر میں شروع ہونے والے ریزیڈنشنل ٹرینگ سیشنز کی بابت پروگرام سے آگاہ کیا گیا۔ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے اس موقع پر پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں جمہوری روایات کو مستحکم کرنے کے حوالے سے پلڈاٹ کی کاوشوں کو سراہا۔