تحریک حریت کی طرف سے پارٹی کارکنوںکی گرفتاری کی شدید مذمت

97
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

سرینگر ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںتحریک حریت جموں وکشمیر نے پارٹی کے کارکن عاشق حسین کی بار بار گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پولیس عاشق حسین کو مسلسل عتاب کا نشانہ بنارہی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ اسلام آبادکے رہائشی عاشق حسین کو گزشتہ برس بھی طویل عرصے تک نظربند رکھا گیا اور اسے حالیہ مہینوں میں ہی رہا کیاگیا تھا تاہم رہائی کے باوجود پولیس کی طرف سے مسلسل اسکی تنگ طلبی کاسلسلہ جاری رہا ۔