اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں وزیر اعظم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لیکن تحریک لانے والے سارے کرپٹ ہیں۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ عجب مذاق ہے کہ اپوزیشن والے ایسی تحریک عدم اعتماد تحریک لائے ہیں جس میں وزیراعظم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لیکن تحریک چلانے والے سارے کرپٹ ہیں۔