تحصیلدار چمن کی دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت

109
تحصیلدار چمن کی دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت

کوئٹہ۔ 15 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی خصوصی ہدایات پر تحصیلدار چمن عبدالرازق میانی نے لیویز فورس کے ہمراہ شہر کی مختلف بازاروں میں گوشت سبزیوں حجام اور نانوائیوں کی دکانوں کا دورہِ کیا

,اس موقع پر انہوں نے قیمتوں کا جائزہ لیا تحصیلدار چمن نے روٹی کے پیڑوں کی وزن سبزیوں کی قیمتیں حجام کی دکانوں میں ریٹ اور صفائی ستھرائی چیک کیے.

انہوں نے تمام دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی سختی سے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز، سیفٹی پریکاشنز اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی اور شہر میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔