کوئٹہ۔ 28 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی خصوصی ہدایات پر تحصیلدار گوادر چنگیز بلوچ نے گورنمنٹ مڈل سکول سہرابی وارڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکول کے درس و تدریسی نظام کو مزید بہتر بنانےاور مسائل کے حل کے لیے اساتذہ سے تفصیلی صلاح و مشورہ کیا۔
اس موقع پر سکول کے ہیڈ ماسٹر، اساتذہ کرام اور طلبہ نے ڈپٹی کمشنر اور تحصیلدار کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی سکول کے ساتھ اپنا رابطہ برقرار رکھیں گے۔ چنگیز بلوچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکول کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔