تحصیل آفیسر ریگولیشن سرگودھا کی تجاوزات کے خلا ف کارروائی

149
food items
food items

سرگودھا۔5جون (اے پی پی):تحصیل آفیسر ریگولیشن سرگودھا زوہا بلوچ کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ انکروچمنٹ عملے نے کارخانہ بازار،مسلم بازاراورامین بازار کے اطراف مارکیٹوں میں آپریشن کرتے ہوئے حد سے باہر پڑا بھاری سامان جس میں اشیاء خوردونوش بھی شامل ہیں ضبط کرلیں۔

اس دوران ان دکانوں کو بھی سیل کردیا۔تحصیل آفیسر ریگولیشن کا کہناتھا کہ کشادہ بازار عام شہریوں کے ساتھ ساتھ دکانداروں کے بھی مفاد میں ہیں تمام طبقوں کو انتظامیہ سے بھر پور تعاون کرکے ازخود تجاوزات کو ختم کرنا چاہیے۔