24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںتحصیل انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں ٹینٹ، کھانے پینے کی...

تحصیل انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں ٹینٹ، کھانے پینے کی اشیا اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل جاری

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 01 ستمبر (اے پی پی):تحصیل انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں ٹینٹ، کھانے پینے کی اشیا اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ نے چک اختیار, ماجرہ کلاں اور چھنی گوندل کے دیہاتوں میں خود جا کر سیلاب متاثرین میں خوراک تقسیم کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ محکمہ ریونیو، لوکل گورنمنٹ،ریسکیو 1122 پر مشتمل مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ سیلاب زدہ علاقوں میں جا کر خوراک کی تقسیم کو یقنی بناکر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں، پاک فوج کے جوان اور مختلف این جی اوز بھی سیلاب متاثرین کو ضروری اشیا کی فراہمی میں بھرپور مدد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس، ریسکیو اور تحصیل انتظامیہ کے اہلکار سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں، تحصیل سمبڑیال تقریبا 98 گائوں دریائے چناب، نالہ ایک، نالہ پلکھو اور دیگر نالوں میں شگاف و تغیانی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں اور تحصیل سمبڑیال کی 1لاکھ 20 ہزارکے قریب آبادی متاثر ہوئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ سیلاب متاثرین کھانے پینے اور دیگر ضروری اشیا پہنچانے میں بھر چڑھ کر حصہ لیں اور قدرتی آفت میں اہل علاقہ کی مدد کو اگے بڑھیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں