تحصیل حسن ابدال کے گاؤں جلو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

134
مظفرگڑھ ،ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکے کی لاش ورثا کے سپرد کر دی،ریسکیو زرائع

حسن ابدال۔19فروری (اے پی پی):تحصیل حسن ابدال کے گاؤں جلو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شخص جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو تحصیل حسن ابدال کے علاقے جلو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ عالم زیب ولد شیر عالم سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حسن ابدال کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا ۔پولیس تھانہ صدر حسن ابدال نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔