- Advertisement -
سیالکوٹ۔1جون (اے پی پی):سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے حلقہ پی پی 52 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ اس نشست کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک لبیک کے اُمیدواروں سمیت درجن سے زائد آزاد امیدوار مقابلے میں ہیں۔
پی پی 52 میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185 ہے جن میں 1 لاکھ 57 ہزار 725 مرد ووٹرز ہیں جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 460 ہے جو آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ خیال رہے کہ صوبائی اسمبلی کی یہ نشست پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے اس دنیائے فانی سے کوچ کر جانے کے باعث خالی ہوئی تھی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603896
- Advertisement -