تحصیل غازی میں برواسہ ڈیم کی تعمیرآئندہ سال ہوگی، عمرایوب خان

106
موجودہ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، وفاقی وزیرعمرایوب خان کا کانووکیشن سے خطاب

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وفاقی وزیراقتصادی امورعمرایوب خان نے کہاہے کہ تحصیل غازی میں برواسہ ڈیم کی تعمیرآئندہ سال ہوگی، ڈیم کی تعمیرسے 1110 ایکڑاراکی کوآبپاشی کیلئے پانی کی فراہمی ممکن ہوجائیگی۔انہوں نے پیرکواقتصادی امورڈویژن کی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان اوران کی ٹیم سے خصوصی میٹنگ کی۔اجلاس میں اقتصادی امورڈویژن کی ٹیم کے علاوہ خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ تیمورجھگڑا، صوبائی وزیربلدیا اکبرایوب خان اورسینئیرصوبائی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کھیت سے منڈی تک سڑک کی تعمیر، صاف پانی اربن ایریازسیوریج سسٹم سمیت اہم منصوبوں کاجائزہ لیا گیا۔عمرایوب خان نے کہاکہ سالڈویسٹ منیجمنٹ اورکولڈچین نظام کے منصوبوں سے ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبہ میں تعمیروترقی کے عمل میں تیزی آئیگی۔اجلاس کے بعد ٹوئٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاہے کہ ہری پورکی تحصیل غازی کیلئے اچھی خبریہ ہے کہ برواسہ میں آئندہ سال 86 کروڑروپے کی لاگت سے برواسہ ڈیم کی تعمیرکاآغازہوگا، انہوں نے کہاکہ ڈیم کی تعمیرسے 1110 ایکڑاراکی کوآبپاشی کیلئے پانی کی فراہمی ممکن ہوجائیگی جبکہ نہرکی کل لمبائی 3.125 کلومیٹرہوگی، اس ڈیم سے 6 ہزارافراد کو یومیہ 15 گیلین پانی فراہم کیا جائیگا۔