- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 11 جولائی (اے پی پی):تحصیل میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی کی زیر صدارت جناح پلازہ نیلامی کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں تحصیل میونسپل افسران کے علاوہ تحصیل ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ تحصیل آفیسر ریگولیشن اور اسسٹنٹ تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر کی جانب سے جناح پلازہ کی نیلامی کے حوالہ سے تحصیل ممبران کو مکمل بریفنگ دی گئی۔
- Advertisement -
نیلامی میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا جس پر میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی نے تحصیل ممبران اور تحصیل میونسپل افسران کو تمام مسائل دور کر کے جناح پلازہ کی نیلامی کے عمل کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=373442
- Advertisement -