جیکب آباد۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں اسسٹنٹ کمشنر آغا ذوالفقار درانی اور میڈیکل سپریڈنٹ نادر حسین سرکی کی سربراہی میں پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی جس میں لیڈیز پولیو ورکر سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر آغا ذوالفقار درانی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ز مہ اری کے ساتھ پلائے جائیں،پولیو ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ہیں تو ان سے والدین تعاون کریں ۔