تحصیل چکدرہ کے پہاڑی علاقہ میں آگ بجھانے کا آپریشن جاری ہے

99
fighting operation
fighting operation

دیر لوءیر۔۔ 30 مئی (اے پی پی):اوسکئی کی تحصیل ادئینزئی پہاڑی علاقہ میں آگ بجھانے کا آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر دیر پائین واصل خان کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ائینزئی محمد داود سلیمی علاقہ اوسکئی تحصیل چکدرہ کے پہاڑی ایریا میں لگے آگ بھجانے کی مسلسل نگرانی کررہے ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ادئینزئی کے زیرنگرانی محکمہ جنگلات ، ریسکیو1122 ، ٹی۔ ایم ۔ اے چکدرہ ، سیول ڈیفینس کے رضا کار، دیر لیویز ، پولیس ، ویلیج کونسلز سیکرٹریز ، علاقے کے مشران پہاڑی علاقے میں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ تیز ہوائوں ، ہائی ٹمپریچراور علاقہ دراُفتادہ ہونے کی وجہ سے آگ بھجانے میں مشکلات پیش آرہی ہے۔

پہلے دن مسلسل کوششوں اور ٹیم ورک کی نتیجے میں آگ پر قابو پالیا گیا تھا ۔ لیکن رات گئے تیز ہوائو ں کی وجہ سے پہاڑ پر آگ پھر بھڑک اٹھی ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر ریسکیو1122 دیر پائین ابرار علی کے زیرنگرانی دیر پائین اور اور ملاکنڈ کے 50 سے زائد ریسکوں اہلکار بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ پاک فوج کے جوان بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے چکدرہ غزو اوسکی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔