تحصیل کونسل نوشہرہ کا گیارھویں اجلاس ، موجودہ ٹیکسز میں اضافہ اور کنزرونسی فیس منظور

87

پشاور۔ 05 مئی (اے پی پی):تحصیل کونسل نوشہرہ نے کافی بحث و مباحثے کے بعد صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں موجودہ ٹیکسز میں اضافہ اور کنزرونسی فیس تحصیل کونسل نوشہرہ کے گیارھویں اجلاس میں منظور کر لیا گیا ۔

تحصیل کونسل نوشہرہ کا گیارھواں اجلاس گزشتہ روز سید علی خان پریذائیڈنگ آفیسر کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل چیئرمین اسحاق خٹک ، ٹی ایم او نوشہرہ سید اظہر علی شاہ ،تمام تحصیل ممبران و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صفائی نظام، ریونیو اینڈ ٹیکس زیر بحث آئے ۔