تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال تلہ گنگ میں شجرکاری کے حوالے سے پروقارتقریب کا انعقاد

95

تلہ گنگ۔ 11 اپریل (اے پی پی):پنجاب حکومت کی شجرکاری مہم کے تحت محکمہ صحت اورمحکمہ جنگلات کے باہمی اشتراک سے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال تلہ گنگ میں شجرکاری کے حوالے سے پروقارتقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب میں ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ،ایس ڈی اومحکمہ جنگلات تلہ گنگ سمیت دیگرشخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر تقریب میں خصوصی شرکت کرنے والی شخصیات نے ٹی ایچ کیومیں مختلف اقسام کے پودے بھی لگائے اورملکی سلامتی کے لیےدعاکی۔

ایس ڈی اومحکمہ جنگلات ملک نعمان اقبال نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےکہاکہ شجرکاری مہم کاآغاز21مارچ سے شروع ہوااور5مئی تک جاری رہے گی۔یہ مہم ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اورجنگلات کی کمی کو پوراکرنے کے لیے لانچ کی گئی ہےاورہمارے پاس نرسری میں 45000پودے تھے جو کہ شہریوں ،محکمہ صحت،تعلیم اوردیگراداروں کو بھی فراہم کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ہربندہ اپنے حصے کا ایک پوداضرورلگائے۔