تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں چار روزہ ہفتہ صحت منایا جا رہا ہے

219
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں چار روزہ ہفتہ صحت منایا جا رہا ہے

نوشہرہ ورکاں۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں چار روزہ ہفتہ صحت منایا جا رہا ہے اس سلسلے میں میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر مقصود ظفر مان کا کہنا ہے کہ ہفتہ صحت منانے کا مقصد لوگوں کو ہیلتھ سکریننگ کی سہولیات ان کی دہلیز پر بلاامتیاز مفت فراہم کرنا ہے

کیونکہ بہت سے مریض اپنی بیماریوں سے لاعلم ہوتے ہیں اسکریننگ ٹیسٹ سے انکی بیماریوں کی تشخیص کے بعد ان کا فری علاج بھی کیا جائے گا ہفتہ صحت کیمپ میں بنیادی تشخیصی ٹیسٹ ہیپاٹائٹس، ایڈز، ٹی بی ،دمہ، شوگر ، ملیریا، غذائی قلت کی تشخیص ،جنرل چیک اپ، پی سی آر کے مفت ٹیسٹ بچوں و حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے سمیت صحت مند طرز زندگی بارے معلومات بھی فراہم کی جائیں گی

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ نوشہرہ ورکاں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں لگے چار روزہ ہفتہ صحت کیمپ میں اپنی ہیلتھ سکریننگ لازمی کرائیں اور صحت مند معاشرے کا فرد بن کر رہیں۔