نوشہرہ ورکاں ۔ 24 جولائی (اے پی پی):تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی مانیٹرنگ کیلئے مقامی ایم پی اے عرفان بشیر گجر کو اختیارات دے دیئے گئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پرپنجاب حکومت نے ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کیلئے ن لیگ کےمقامی ایم پی ایز کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں تاکہ وہ ہسپتالوں کے انتظامات کی مانیٹرنگ کریں پی پی 64سے 2024کے الیکشن میں عرفان بشیر گجر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور امید ہے کہ وہ ہسپتال کی بہتری اور تحصیل کی غریب اور پسماندہ عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات بہتر طور پر پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کر ینگے۔