مظفرآباد ۔29فروری (اے پی پی):تحفظ ماحولیات ایجنسی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تحفظ ماحولیات ایجنسی میں جدید آلات سے لیس واٹر کوالٹی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم شدہ ہے۔
ایجنسی سال 2013 سے مسلسل مظفر آباد شہر کے چشموں کے پانی کی ششمائی بنیادوں پر مانیٹرنگ اور تجزیہ کر رہی ہے دار الحکومت مظفر آباد کے چشموں میں کیمیائی آمیزش آزاد جموں و کشمیر کے منظور شدہ سٹیٹ انوائرنمنٹل سٹیڈیز” ایس ای کیو ایس ایس” سے زائد نہ ہے البتہ بڑھتی ہوئی آبادی اور ماحول مخالف سرگرمیوں بادی النظر میں سیوریج لائنز کی لیکج اور چشموں کے ارد گرد کوڑا کرکٹ | گندگی کی وجہ سے پانی میں مضر صحت بیکٹیریا (Total Coliform/Fecal Coliform)کی آمیزش شامل ہورہی ہے۔
بیکٹیریل آلودگی والے پانی کو پینے سے ہیضہ، ٹائی فائیڈ، گیسٹرو اور ڈائی سینٹری اور دیگر مہلک بیماریاں عام ہو رہی ہیں۔
اس ضمن میں ضروری ہے کہ اگر بیکٹریل آمیزش والے پانی کا استعمال ناگزیر ہو تو ایسے پانی کو استعمال سے قبل کم از کم 5منٹ تک ابال کر استعمال کیا جائے یا پانی کو شفاف بوتلوں میں ڈال کر سورج کی روشنی میں کم از کم چھ گھنٹے تک چھوڑا جائے تا کہ کے پانی میں موجود بیکٹریا کی آمیزش کو ختم کیا جا سکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=444002