24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںتحفظ منزل فوسٹر ہوم ملک بھر میں اپنی نوعیت کا منفرد ویلفیئر...

تحفظ منزل فوسٹر ہوم ملک بھر میں اپنی نوعیت کا منفرد ویلفیئر پراجیکٹ ہے، ڈاکٹر عثمان انور

- Advertisement -

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):بے سہارا بچوں کی رہائش، تحفظ اور کفالت کیلئے پنجاب پولیس کے پائلٹ پراجیکٹ "تحفظ منزل فوسٹر ہوم” کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہو نے پر تحفظ منزل فوسٹر ہوم کی پہلی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تحفظ منزل فوسٹر ہوم میں عارضی طور پر مقیم یتیم، بے گھر بچوں، ٹرانسجینڈرز، تحفظ مراکز انچارجز، وکٹم سپورٹ افسران اور سیف سٹی عملے نے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز تحفظ منزل فوسٹر ہوم مائدہ رضا بٹ نے آئی جی پنجاب کو 1سال کے دوران بے گھر، گمشدہ بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔ پنجاب پولیس کے تحفظ منزل فوسٹر ہوم نے ایک سال کے دوران 150سے زائد بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کو مدد فراہم کی۔

- Advertisement -

آئی جی پنجاب اور ڈائریکٹر آپریشنز مائدہ رضا نے تحفظ منزل کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے والے افسران و اہلکاروں میں تعریفی شیلڈز تقسیم کیں۔ مائدہ رضا نے آئی جی پنجاب کو ادارے کی طرف سے خصوصی سووینئر پیش کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تحفظ منزل فوسٹر ہوم ملک بھر میں اپنی نوعیت کا منفرد ویلفیئر پراجیکٹ ہے۔

تحفظ منزل بے سہارا بچوں، خواتین، دیگر افراد کے لیے رہائش، خوراک، تعلیم و تربیت کی معیاری سہولیات سے آراستہ ہے۔پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ میں بہترین خدمات کا حامل تحفظ منزل فوسٹر ہوم کمیونٹی پولیسنگ کی شاندار مثال ہے۔ تقریب میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران، ایس پی صدر ڈاکٹر غیوراحمدخان اور اے ایس پی ماڈل ٹائون شہر بانو نقوی سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تحفظ منزل فوسٹر ہوم میں بچوں، خواتین کی رہائش، پرورش، تعلیم و تربیت کیلئے معیاری سہولت اور بہترین ماحول یقینی بنایا گیا ہے۔ تحفظ منزل فوسٹر ہوم کا قیام پنجاب پولیس اور نجی فلاحی ادارے کے اشتراک سے عمل میں آیا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گزشتہ سال نجی فلاحی ادارے کے ساتھ تحفظ منزل کے قیام کیلئے ایم او یو سائن کیا تھا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں