تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاو سے متعلق پاکستان یورپی یونین مذاکرات کا چوتھا مرحلہ کا برسلز میں انعقاد

85

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاو سے متعلق پاکستان یورپی یونین مذاکرات کا چوتھا مرحلہ جمعرات کو برسلز میں منعقد ہوا، اس سلسلے میں رابطے مزید گہرے اورعالمی و علاقائی امن و سلامتی کے مشترکہ مقاصد کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق پایا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل برائے آرمز کنٹرول و تحفیف اسلحہ محمد کامران اختر نے پاکستانی وفد جبکہ خصوصی ایلچی برائے تخفیف اسلحہ و عدم پھیلاو جیسک بیلیکا نے یورپی یونین وفد کی قیادرت کی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اسلحہ کنٹرول اور عدم پھیلاو کے معاملات سے متعلق یورپی یونین کیساتھ رابطوں کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستانی وفد نے کہا کہ متعدد امور پر پاکستان اور یورپی یونین کے موقف میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔اس موقع پر دونوں فریقون نے رابطے مزید گہرے اورعالمی و علاقائی امن و سلامتی کے مشترکہ مقاصد کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق پایا گیا۔