سیالکوٹ۔ 17 جنوری (اے پی پی):سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ سیالکوٹ مجاہد حسین علوی نے کہا ہے کہ تدریسی عمل میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی ۔
سی ای او ایجوکیشن نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رسول پور بھلیاں اور گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری سکول کے دورہ کے موقع پر سٹاف کے حاضری رجسٹر کو بھی چیک کیا اور سکولوں میں صفائی ستھرائی کو چیک کیا ،جس کی حالت تسلی بخش قرار دی گئی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم مہیا کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔متعلقہ سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکول اوقات میں تمام تر صلاحیتیں بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے لیے مختص ہونی چاہئیں اس ضمن میں میرا موقف تمام ضلع بھر کے لیے یکساں ہے جس میں نرمی کی کوئی گنجائش نہیں ۔