تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل سکیل ایئرپورٹ ایمرجنسی ایکسرسائز 2026 کا انعقاد
تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل سکیل ایئرپورٹ ایمرجنسی ایکسرسائز 2026 کا انعقاد

مزید خبریں
تربت۔30اپریل (اے پی پی):تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل اسکیل ایئرپورٹ ایمرجنسی ایکسرسائز کامیابی سے منعقد کی گئی جو بین الاقوامی سول ایویشن آرگنائزیشن معیار اور قومی ہوا بازی حفاظتی تقاضوں کے مطابق تھی۔
اس ایکسرسائز کا بنیادی مقصد کرائسس اینڈ ایمرجنسی رسپانس پلان کی افادیت کا جائزہ لینا تھا جس میں کمیونیکیشن، کمانڈ، کوآرڈینیشن اور رسپانس ٹائم پر خصوصی توجہ دی گئی۔جمعرات کو ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق معزز مہمانوں میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس صدیق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ، او سی اے ایس ایف، جی1 آرمی ایف او بی، ایف بی او آئی سی، زونل ہیڈکوارٹر پی این ایس صدیق تربت، ائیرلائنز نمائندگان، پی اے اے حکام اور دیگر سٹیک ہولڈرز شامل تھے۔
ایئرپورٹ منیجر محمد الیاس بریچ نے بریفنگ اور ڈی بریفنگ دی جبکہ ایئر سائیڈ پر ایمرجنسی رسپانس کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ شرکت کرنے والے اداروں میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز، پاک فوج، پاک بحریہ، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس اور ضلعی محکمہ صحت شامل تھے۔
ایکسرسائز کے دوران مختلف اداروں کے مابین رابطہ، کمیونیکیشن اور ردعمل کے وقت کا مؤثر جائزہ لیا گیا۔ تمام اداروں کی فوری رسائی کو یقینی بنایا گیا اور چند معمولی بہتری کے نکات کی نشاندہی بھی ہوئی۔ یہ کامیاب ایکسرسائز تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سیفٹی اور آپریشنل تیاری کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوئی۔








