تربت میں مزدوروں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی

95

کوئٹہ۔ 28 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے تربت میں دو مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد دہشت گردوں نے دو معصوم پاکستانیوں کو شہید کیا ، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت غم کی اس گھڑی میں بے گناہ اور نہتے مزدوروں کے پسماندگان کے ساتھ کھڑی ہے ، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔