33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںتربیلا جھیل کی دلدل میں پھنسی کشتی کے130 مسافروں کوبحفاظت ریسکیو کرلیاگیا

تربیلا جھیل کی دلدل میں پھنسی کشتی کے130 مسافروں کوبحفاظت ریسکیو کرلیاگیا

- Advertisement -

ہری پور۔ 06 اپریل (اے پی پی):تربیلا جھیل میں دلدل میں پھنسی کشتی کے130 مسافروں کوریسکیو کرلیاگیا، پولیس نےکشتی چلانے والے افراد کوگرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تربیلاجھیل میں چاندنی پوائنٹ کے قریب خواتین اور بچوں کو لے جانے والی ایک کشتی پھنس گئی تھی ۔اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ہری پور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہری پور ریسکیو 1122 کی ٹیم کے ہمراہ ہنگامی بنیادوں پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور کچھ مسافروں کو ریسکیو بوٹ میں منتقل کیا تاکہ اضافی بوجھ کو کم کر کے کشتی کو بحفاظت ساحل تک لے جایا جا سکے۔

- Advertisement -

کشتی میں 130 مسافر سوار تھے جو کہ اس کی 70 کی گنجائش سے کہیں زیادہ ہے اور حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔ ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے بعد مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی گئیں اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کشتی چلانے والے اور دیگر ملوث ساتھیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے۔

آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ہری پور محمد حمزہ عباس نے کی۔ آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پولیس اور ریونیو سٹاف نے حصہ لیا اور تمام مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578898

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں