ہری پور۔ 24 اگست (اے پی پی):تربیلا غازی آپریشن کلین اپ میں غیر قانونی طور پر قابض افراد کے خلاف کارروائی کر کے واپڈا کی زمین کو واگذار کرایا گیا ہے۔ ترجمان واپڈا کی جانب سے ہفتہ کو جاری ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ متاثرین کے چار گھر مسمار کرنے سے متعلق قومی اخبار میں شائع ہونے والی خبر من گھڑت ہے، کئی سالوں سے بار بار ان افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں کہ واپڈا کی زمینوں پر تعمیر کئے گئے گھروں کو جلد از جلد مسمار کر دیا جائے ورنہ آپ لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل مین لائی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا کہ ان افراد نے واپڈا کی زمینوں پر گھر مسمار نہیں کئے لہذا 23-08-2024ءکو واپڈا سیکورٹی، غازی سول ایڈمنسٹریشن اور پولیس نے مل کر واپڈا کی زمین خالی کروائی، یہ درست نہیں کہ ان افراد کو اپنی زمینوں سے باہر نکالا گیا ہے۔