اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ کے باعث ڈیم میں پوری گنجائش کے مطابق پانی ذخیرہ کر لیا گیا ہے۔ بدھ کو واپڈا کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ ہو گئی ہے۔ گلیشیئرز پگھلنے اور بالائی علاقوں سے پانی کی آمد میں اضافہ کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بھی بلند ہوئی ہے۔