تربیلا ڈیم پر نچلے درجے کے سیلاب کا امکان ، عوام آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے پرہیز کریں ، این ڈی ایم اے

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے )نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم پر نچلے درجے کے سیلاب کا امکان ہے، عوام آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے پرہیز کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں ۔جمعہ کو این ڈی ایم اے کی پیشگی اطلاع کے مطابق تربیلا ڈیم کے سپل ویز شام 7 بجے (22اگست 2025) سے آپریشن میں لائے جائیں گے اور …

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے )نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم پر نچلے درجے کے سیلاب کا امکان ہے، عوام آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے پرہیز کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں

۔جمعہ کو این ڈی ایم اے کی پیشگی اطلاع کے مطابق تربیلا ڈیم کے سپل ویز شام 7 بجے (22اگست 2025) سے آپریشن میں لائے جائیں گے اور ڈیم سے پانی کاکل اخراج 250000 کیوسک تک ہےاور سیلابی سطح نچلے درجے کے سیلاب میں رہنے کا امکان ہے۔ عوام آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے پرہیز کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

 

مزید خبریں