ترجمان دفترخارجہ نے پاکستانی آم بعض غیر ملکی شخصیات کو بھجوانے سے متعلق بھارتی میڈیا کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے اسے حقیقت کے منافی اور گمراہ کن قرار دیدیا

70
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):ترجمان دفترخارجہ نے پاکستانی آم بعض غیر ملکی شخصیات کو بھجوانے سے متعلق بھارتی میڈیا کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے اسے حقیقت کے منافی اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔اتوار کو ترجمان نے میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کے ایک حصے نے اس سلسلے میں غلط اور غیر ذمہ دارانہ رپورٹس جاری کی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہر سال صدر پاکستان خیر سگالی کے طور پر منتخب ممالک کو بطور تحفہ اور ہماری تجارتی سفارت کاری کی کوششوں کو فروغ دینے کی غرض سے اعلی معیار کے آم بھیجتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ آم کی برآمدات گذشتہ سال 78 ملین ڈالر سے بڑھ کر20- 2019 میں 104 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ امور قرنطین کے ضوابط ، سینیٹری اور فائٹوسینٹری کی ضروریات کے ساتھ ساتھ پروازوں کی دستیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان ممالک کی ایک فہرست تیار کرتا ہے جبکہ سال سے ، کوویڈ 19 سے متعلق شرائط کو بھی شامل کرنا زیر غور ہیں۔ترجمان نے کہا کہ رواں سال کے لئے ، پروسیس ابھی بھی منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہے،اس طرح کسی بھی ملک میں آم بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔