ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

110

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک انگریزی اخبار میں” بھارتی پالیسی پر غور وخوضکے لئے نئی کمیٹی “ سے متعلق شائع ہونے والی خبر کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ بدھ کو معروف انگریزی اخبار میں ” بھارتی پالیسی پر غور وخوض کے لئے نئی کمیٹی “ سے متعلق چھپنے والی لیڈ سٹوری نے گمراہ کن تاثر پیدا کیا ہے۔ بیان کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے گزشتہ روز سینیٹ کی ”پوری کمیٹی“کی جانب سے سفارشات کے جواب میں سینیٹ کو آگاہ کیا تھاکہ متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے نمائندوں سمیت سیکرٹری خارجہ کی سربراہی میں کمیٹی”باقاعدگی سے دفاع اور خارجہ امور سے متعلق قائمہ کمیٹیوں کو بریف کریگی۔