اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بعض مہاجر کیمپس سیکورٹی رسک بن چکے ہیں،عالمی برادری اور افغان حکومت افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کیلئے اقدامات تیز کرے،نیو کلیئرسپلائرز گروپ کوپاکستان اوربھارتکی رکنیت کیلئے درخواستوں پرغیرامتیازی معیار اپنانا چاہیے،جانبدارانہ رویے سے خطہ عدم استحکام کا شکارہوگا،پاکستان این ایس جی کی رکنیت کیلئے مکمل اہلیت اور صلاحیت رکھتا ہے،افغانستان کیساتھ سرحدی امور …
ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس زکریا کی پریس بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بعض مہاجر کیمپس سیکورٹی رسک بن چکے ہیں،عالمی برادری اور افغان حکومت افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کیلئے اقدامات تیز کرے،نیو کلیئرسپلائرز گروپ کوپاکستان اوربھارتکی رکنیت کیلئے درخواستوں پرغیرامتیازی معیار اپنانا چاہیے،جانبدارانہ رویے سے خطہ عدم استحکام کا شکارہوگا،پاکستان این ایس جی کی رکنیت کیلئے مکمل اہلیت اور صلاحیت رکھتا ہے،افغانستان کیساتھ سرحدی امور پربات چیت کیلئے میکنزم طے کیا جارہا ہے،ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظم اجلاس کے موقع پرپاکستان اور افغانستان کی لیڈرشپ کے درمیان ملاقات متوقع ہے،بھارت کیساتھ جب بھی مذاکرات ہوئے کشمیرکا مسئلہ اٹھایا جائیگا،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ تمام عالمی فورمز پراٹھایا ہے،بھارت کیساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے جمعرات پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان این ایس جی کی رکنیت کی مکمل اہلیت اور صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان اوربھارت کی رکنیت کے معاملے پر نیو کلیئرسپلائرز گروپ کویکساں اورغیرجانبدارنہ موقف اپنانا چاہیے۔پاکستان ہمیشہ اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ نان این پی ٹی ممالک کیلئے این ایس جی رکنیت کا معاملہ غیر امتیازی اور شفاف معیار کے تحت نمٹانا چاہیئے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی رکنیت کیلئے این ایس جی رکن ملکوں کی حمایت کیلئے کوششیں کررہا ہے۔پاکستان کی رکنیت جوہری تجارت کرنے والے ممالک کے مفاد میں ہے کیونکہ اس سے ہتھیاروںکے عدم پھیلاو کے مقاصد کو مزید فروغ ملے گا۔








