33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی پی ٹی وی کے پروگرام ”چوتھا...

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی پی ٹی وی کے پروگرام ”چوتھا ستون“ میں گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہر صورت قیام امن کے حق میںہیں، عالمی پابندیوں کے باوجود ہم نے کبھی افغانستان کا ساتھ نہیں چھوڑا، امرتسر میں جو کچھ ہوا اس کا پہلے سے ہی بخوبی اندازہ تھا لیکن تمام تر تناﺅ کے باوجود افغانستان کے امن عمل میں شریک ہونے کے لیے بھارت گئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام ”چوتھا ستون“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کا ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کے ساتھ رویہ انتہائی افسوسناک تھا، پاکستان کا بھارت جانے کا ایک واضح مقصد تھا اور وہ مقصد خطے اور بالخصوص افغانستان کا امن و سلامتی ہے تاکہ خطے میں امن و امان کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے، پاکستان کا ایک پختہ عزم ہے کہ افغان امن عمل کے لیے جہاں بھی کوئی کانفرنس ہو گی ہم اس میں ضرور شرکت کریں گے کیونکہ ہم افغانستان سمیت پورے خطے کا امن چاہتے ہیں اورسمجھتے ہیں کہ ایک پرامن اور خوشحال افغانستان ہمارے بھی مفاد میں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کے لوگ جو گذشتہ 35 سال سے زائد کے عرصے سے جس طرح زندگی گزار رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے اور ہم انہی افغانیوں کے بہتر معیار زندگی اور انہیں پر امن ماحول دینے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ وہ بھی سکون سے زندگی گزار سکیں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32177

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں