ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان میں امریکی فوجی اڈوں سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات کو سختی سے مسترد کردیا

88
امن فوجی دستوں میں تعاون میں سرفہرست ملک کی حیثیت سے پاکستان دنیا بھر کے متعدد تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں" بلیو ہیلمٹ "کے اہم کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان میں امریکی فوجی اڈوں سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں کوئی امریکی فوجی یا ہوائی اڈہ نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے

۔پیر کو ترجمان نے میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی قیاس آرائیاں بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں اور اس سے پرہیز کرنا چاہئے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان 2001 سے ایئر لائن آف کمیونیکشن (اے ایل او سی) اور گراؤنڈ لائنس آف کمیونیکشن(جی ایل او سی) کے سلسلے میں باہمی تعاون کا فریم ورک موجود ہے۔ اس سلسلے میں کوئی نیا معاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔