ترجمان دفتر خارجہ کی مقبوضہ کشمیر میں تین سالہ بچی کی آبرو ریزی کی پرزور مذمت ل

90

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں تین سالہ کشمیری بچی کی آبرو ریزی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اور وحشیانہ اور دلخراش واقعہ ہے۔ پیر کو ترجمان نے کہا کہ احتجاجی مظاہرین پر پیلٹ گنز کی فائرنگ کی تازہ ترین اطلاعات مسلسل بھارتی مظالم کی عکاسی کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ ضلع بانڈی پورہ کے علاقہ سنبل میں بدھ کو مبینہ طور پر تین سالہ بچی کی آبروریزی کی گئی جس کے خلاف پوری وادی میں وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔