اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا فوجی زون بن چکا ہے،یہاں تعینات بھارتی فورسز کی تعد 10لاکھ سے تجاوز کی چکی ہے، عالمی برادری بیگناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔پاکستان بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کا شکار ہے،نئی دہلی میںجناح ہاوس پاکستان کی ملکیت ہے ،بھارت اس کی اہمیت کا احترام کرے۔پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اور سی پیک اقتصادی لحاظ سے تمام خطے کیلئے مثبت تبدیلی لائے گا۔ان خیالات کا اظہار دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کا سب سے بڑا فوجی زون بن چکا ہے،یہاں تعینات بھارتی فورسز کی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت جتنی مرضی طاقت کا استعمال کرلے ،کشمیریوں نے بھارتی تسلط سے آذادی کا عزم کر رکھا ہے۔اب تو بھارت کے اندر سے بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان خود بھارتی سپانسر دہشت گردی کا شکار ہے،بلوچستان میں را ایجنٹ کلبھوشن یادو کی گرفتاری اور اس کے اعترافی بیانات اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48489