23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںترجمان فنانس ڈویژن نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے دور...

ترجمان فنانس ڈویژن نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے دور میں ” پاکستان پر قرضوں کے بوجھ “ کے حوالے سے چھپنے والی خبروں کو مسترد کر دیا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) فنانس ڈویژن کے ترجمان نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے دور میں ” پاکستان پر قرضوں کے بوجھ “ کے حوالے سے چھپنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال کے دوران موجودہ حکومت نے شاندار اقتصادی کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ قومی معیشت کا حجم 2013ءکے 225 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 2017ءمیں 304 ارب ڈالر تک بڑھ چکا ہے اور اس دوران قومی معیشت کی سالانہ اوسط شرح نمو 35 فیصد رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کی ترقی اور کامیابی موجودہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، شرح سود میں نمایاں کمی ، افراط زر کی شرح کو کم سے کم کرنے ، قیمتوں میں استحکام ، نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں نمایاں اضافہ ، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام ( پی ایس ڈی پی) کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ، موثر مالیاتی پالیسی اور مالیاتی نظم وضبط کے باعث بجٹ خسارہ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ 2013ءمیں بجٹ خسارہ 8.2 فیصد تھا جو 2017ءمیں 5.8 فیصد تک کم ہو چکا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70796

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں