ترجمان وزارت خزانہ کاحقائق کو توڑنے مروڑنے پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وزارت خزانہ کے ترجمان نے ”ایمرجنگ مارکیٹس“کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایوارڈ دینے کے حوالے سے چند افراد کی جانب سے مذ موم مقاصد کے تحت حقائق کو توڑنے مروڑنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ دیگر ملکوں کے وزراءخزانہ بھی گزشتہ کئی سالوں سے مذکورہ ایوارڈ حاصل کر تے چلے آرہے ہیں۔ترجمان نے جمعہ …

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وزارت خزانہ کے ترجمان نے ”ایمرجنگ مارکیٹس“کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایوارڈ دینے کے حوالے سے چند افراد کی جانب سے مذ موم مقاصد کے تحت حقائق کو توڑنے مروڑنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ دیگر ملکوں کے وزراءخزانہ بھی گزشتہ کئی سالوں سے مذکورہ ایوارڈ حاصل کر تے چلے آرہے ہیں۔ترجمان نے جمعہ کوواضح کیا ہے کہ ایمرجنگ مارکیٹس ایک فنانشل ٹریڈ اخبار ہے جو عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر شائع ہوتا ہے اور ہر سال مرکزی بنک کے گورنرز اور وزراءخزانہ کو ایوارڈ دیتا ہے،کسی بھی غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالے سے 8 اکتوبر کو جاری بیان میں مذکورہ اخبار کے ساتھ خط و کتابت کی مکمل تفصیل موجود ہے۔4اکتوبر کو اخبار کی جانب سے موصول شدہ ای میل میں بھی واضح طور پر کہا گیا ہے کہ انتہائی خوشی کے ساتھ ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف/عالمی بنک کے اخبارایمرجنگ مارکیٹس نے جنوبی ایشیاءکیلئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سال کے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ کی عدم موجودگی میں واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے 8اکتوبر کو منعقدہ ایک تقریب میں یہ ایوارڈ وصول کیا تھا۔

مزید خبریں

Leave a Reply