اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):وزارت خزانہ کے ترجمان نے آئی ایم ایف پروگرام معطل ہونے سے متعلق میڈیا پرچلنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔پیرکویہاں جاری ہونے والے بیان میں وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق خبریں قیاس آرائیوں پرمبنی ہیں اوران میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ فنانس ڈویژن اور آئی ایم ایف کے درمیان ای ایف ایف کے مطابق ڈیٹا شیئرنگ اور اصلاحات کے حوالے سے بات چیت کا عمل جاری ہے، پروگرام کی معطلی کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں۔
ترجمان کے مطابق آئی ایم ایف نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام کے لیے پرعزم ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کے حکام کے درمیان توسیعی سہولت فنڈ پروگرام کے تحت ساتویں جائزہ کیلئے بات چیت کاسلسلہ جاری ہے جس کی تکمیل کے بعد معاونت کی اگلی قسط کا اجراء ہوگا۔