ترجمان پلاننگ کمیشن

102
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) پلاننگ کمیشن کے ترجمان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے حوالہ سے اخبارات کے ایک حصہ میں شائع ہونے والی خبر کے حوالہ سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ کمیشن میں اراکین کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات غیر مناسب اور معلومات کی کمی پر مبنی ہیں۔ منگل کو وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ترجمان نے کہا کہ سی پیک کئی جہتوں پر مشتمل پاکستان اور چین کے درمیان ایک معاشی منصوبہ ہے۔ اس منصوبہ کے حوالہ سے تمام فیصلے باہمی اداروں کے ساتھ روابط کے بعد پاکستان کے لوگوں کی بہبود کو ذہن میں رکھتے ہوئے کئے جاتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے ممبران نے اس بے بنیاد خبر پر اپنے خدشات پیش کئے۔ ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے حالانکہ سرمایہ کار امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے کتراتے تھے، چین کی اتنی بڑی سرمایہ کاری نے پاکستان کے بارے میں تاثر کو تبدیل کر دیا ہے۔