22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کی قابل قدر خدمات...

ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کی قابل قدر خدمات اور پاکستانی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا گزشتہ مالی سال میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر پر اظہار تشکر

- Advertisement -

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ مالی سال میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کی قابل قدر خدمات اور ان کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ مالی سال 2024-25 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی مد میں 38.3 ارب ڈالر بھیجے گئے، یہ مالی سال 2023-24 کے مقابلے میں 8 ارب زائد ہے، ترسیلات زر میں 26.6 فیصد کا اضافہ انتہائی خوش آئند اضافہ ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کی قابل قدر خدمات اور ان کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے،حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کے عکاس ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے لیے پر عزم ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں