29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومقومی خبریںترسیلات زر کی وصولیاں جاری مالی سال میں 35 ارب ڈالر تک...

ترسیلات زر کی وصولیاں جاری مالی سال میں 35 ارب ڈالر تک بڑھنے کی توقع ، گذشتہ مالی کے دوران ترسیلات زر کا حجم 30.3 ارب ڈالر رہا تھا،ایس بی پی

- Advertisement -

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی وصولیاں جاری مالی سال میں 35 ارب ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے ۔ گذشتہ مالی کے دوران ترسیلات زر کا حجم 30.3 ارب ڈالر رہا تھا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی) کے جاری اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 17.8 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے ہیں اور گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ترسیلات زر کےمحصولات میں 33 فیصد کی بڑھوتری ہوئی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=556665

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں