ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی

106

راولپنڈی۔8فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو مسیاڑی چوک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر مری کو مسیاڑی چوک میں جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈی سی مری نے ترقیاتی کام کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، عوامی فلاح عامہ کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا، ترقیاتی کاموں کی نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔