34.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار...

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان

- Advertisement -

پشاور۔ 11 اپریل (اے پی پی):کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن ظفر الاسلام نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔یہ ہدایات انہوں نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق پیشرفت اور جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان فرحان احمد کے علاوہ پلاننگ آفیسر، محکمہ صحت، سی اینڈ ڈبلیو، مانیٹرنگ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہو ں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے مفاد عامہ سے تعلق رکھتے ہیں لہذا ان کی تکمیل میں تساہل یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائی گی۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور دشواریوں کو ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ جلد ان کی تکمیل ہو پائے اور عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580486

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں